وائلڈر نے9ویں مرتبہ ہیوی ویٹ ٹائٹل جیت لیا

نیویارک میں ہیوی ویٹ باکسنگ چمپئن شپ کا طویل انتظارمختصر شو پراختتام پزیر ہوگیا۔ ڈونٹے وائلڈر کے وحشیانہ انداز نے حریف ڈومنیک بریزیئل کو پہلے ہی راؤنڈ میں محض137سکنڈس میں ناک آؤٹ کر دیا۔بروکلین کے بارکلیز سنٹر کا باکسنگ ارینا میں لمبے انتظار کا مختصر شو ہوا۔ ڈبلیو بی سی ہیوی ویٹ چمپئن ڈیونٹے وائلڈر کا امریکی حریف ڈومنک بریزیئل سے مقابلہ یکطرفہ رہا۔ناقابل شکست ڈیونٹے وِلڈر نے میچ میں دبنگ انٹری دیتے ہوئے وحشیانہ طریقہ سے حریف باکسر پرتابڑتوڑحملہ کرتے ہوئے ناک آؤٹ کر دیا اورنویں مرتبہ خطاب پرقبضہ کرلیا۔ہیوی ویٹ چمپئن ولڈر کا چالیس فائٹس میں ناقابل شکست رہے ۔ انتالیس مقابلوں میں حریفوں کو ناکوں چنے چبوانے والے وائلڈر نے بڑی کامیابی سمیٹ کر بڑے بڑوں کے لیے خطرے کی بڑی گھنٹی بجا دی۔میزبان باکسر کو بیس باؤٹس کا تجربہ ہے جس میں وہ ایک باؤٹ ہار چکے ہیں۔ خطرناک باؤٹ کو دیکھ کر تماشائی بھی بے حد محظوظ ہوئے ۔

جواب چھوڑیں