ورلڈ کپ ٹیم سے اخراج پر جنید خان کا خاموش احتجاج

پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان نے ورلڈ کپ اسکواڈ میں منتخب کیے جانے کے باوجود آخری لمحات پر ٹیم سے باہر کیے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔جنید خان کوابتدائی ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا لیکن انگلینڈ کے خلاف دو میچوں میں غیرمعیاری کارکردگی پر انہیں اسکواڈ سے باہر کر کے وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے ۔فاسٹ باؤلر نے ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر کیے جانے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کے منہ پر ٹیپ لگا ہوا ہے۔آئی سی سی جنید خان کی حمایت کیلئے میدان میں آگیا ہے ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم سے ڈراپ کیے جانے پر فاسٹ باولر کی احتجاجی ٹوئٹ کو آئی سی سی ورلڈکپ کے آفیشل اکاونٹس نے ری ٹوئٹ کر دیا۔ کسی بھی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرنے کا مطلب عمومی طور پر حمایت ہی سمجھا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں