ریاست میںاسکولس کی12 جون سے کشادگی ‘حکومت کا فیصلہ

ریاست میں جاری گرمی کی لہر کومدنظر رکھتے ہوئے حکومت تلنگانہ نے تمام اسکولس کی یکم جون کے بجائے12 جون سے دوبارہ کشادگی عمل میںلانے کا فیصلہ کیاہے۔ حکومت نے ریاست میں شدیدگرمی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیاہے۔ سکریٹری محکمہ تعلیمات ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے اس سلسلہ میںایک میموجاری کرتے ہوئے ڈائرکٹرآف اسکول ایجوکیشن سے خواہش کی ہے کہ وہ ریاست کے تمام اسکولس کی12 جون سے کشادگی عمل میں لانے کے لئے مناسب وضروری اقدامات کرے۔ تلنگانہ کے کئی مقامات شدیدگرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ کئی مقامات پراعظم ترین درجہ حرارت43 ڈگری سیلسیس سے تجاوزکرگیا۔ اب ریاست میںنئے تعلیمی سال کا آغاز12 جون سے ہوگا۔

جواب چھوڑیں