ممنوعہ تمباکو گٹکھا ضبط۔ 2 افراد گرفتار

 کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے آج ایک ٹاٹا سوپر منی ٹرالی کو کاچیگوڑہ پولیس اسٹیشن کے قریب روک کر تلاشی لی اور اس ٹرالی میں ممنوعہ تمباکو، زردہ، پان مسالہ کی اشیاء وغیرہ مالیتی 1.5 لاکھ روپئے پایا گیا۔ پولیس نے ممنوعہ زردہ اور جرم میں مستعملہ گاڑی کو ضبط کرلیا اور اس سلسلہ میں 2 ملزمین 39 سالہ محمد امتیاز خان عرف امتیاز پیشہ پان مسالہ بزنس ساکن حافظ بابانگر اور 38 سالہ شیخ ریاض عرف ریاض ٹاٹا منی ٹرالی ڈرائیور ساکن وارث گوڑہ کو گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش ملزم محمد امتیاز خان نے پولیس کو بتایا کہ چھوٹا کاروبار کرنے سے اس کے ارکان خاندان کو رقم ناکافی ہورہی تھی، جس کے باعث اس نے منصوبہ کے تحت تمباکو پروڈکٹس ضرورت مند افراد کو فروخت کرتا ہے تاکہ زائد آمدنی ہوسکے۔ گرفتار شدہ ملزمین اور ضبط شدہ اشیاء کو کاچیگوڑہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیاگیا۔ انسپکٹر ایس سرینواس راؤ نے یہ گرفتاری ڈی سی پی، پی رادھا کشن راؤ کی نگرانی میں کی گئی۔

جواب چھوڑیں