وزیراعظم نریندرمودی کا استعفیٰ قبول

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے آج وزیراعظم نریندرمودی کا استعفیٰ قبول کیا اور ان سے خواہش کی کہ وہ نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے تک اپنے عہدہ پر برقرار رہیں۔ راشٹرپتی بھون کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے صدرجمہوریہ سے ملاقات کی اور اپنا استعفی پیش کردیا۔ مجلس وزراء ان کے ساتھ تھی۔ پریس نوٹ میں بتایا گیا ’’صدرجمہوریہ نے استعفیٰ قبول کرلیا اور مودی و مجلس وزراء سے خواہش کی کہ وہ نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے تک برقرار رہیں۔‘‘

جواب چھوڑیں