عثمانیہ یونیورسٹی کا جلسہ تقسیم اسناد۔گورنر کی شرکت

شہر حیدرآباد کی مشہور عثمانیہ یونیورسٹی کا 80واں جلسہ تقسیم اسناد منعقد ہواجس میں مہمان خصوصی کے طورپریونیورسٹی کے چانسلر و دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ و آندھراپردیش کے مشترکہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے شرکت کی۔تقریبا ًچھ سال کے وقفہ کے بعد یہ سالانہ جلسہ تقسیم اسناد منعقد کیا گیا جس میں 850طلبہ کو پی ایچ ڈی،292طلبہ کو گولڈ میڈلس دیئے گئے ۔ تقریب کا آغاز صبح ساڑھے نو بجے ہوا۔ یہ کانوکیشن یونیورسٹی کیمپس کے ٹائیگور آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا۔ گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ہر طالب علم کے ساتھ ایک ہی شخص کو آنے کی اجازت د ی گئی۔ چونکہ آڈیٹوریم میں صرف 1400 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے شرکاء کے والدین کے لیے آڈیٹوریم کے باہر وسیع انتظام بیٹھنے کے لئے کیا گیا تھا جہاں پر ڈیجیٹل اسکرینس لگائے گئے تھے ۔ واٹرپروف پنڈال بھی آڈیٹوریم کے باہر لگائے گئے تھے جہاں پر طلبہ کے والدین کے لئے بیٹھنے کی گنجائش رکھی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *