کے سی آر نے ایم ایل ایز رہائشی کامپلکس کا افتتاح کیا

تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو نے شہر کے حیدرگوڑہ علاقہ میں پیر کے روز ارکان اسمبلی اور کونسل کے رہائشی نئے کامپلکس کا افتتاح کیا۔ اسپیکر اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی‘ وزیر داخلہ محمد محمود علی‘ وزرائ‘ ارکان اسمبلی وکونسل اور دیگر اس موقع پر موجود تھے۔ یہ رہائشی کامپلکس 4ایکر اراضی پر محیط ہے جس کی تعمیر پر 166کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں۔ اس کامپلکس (کوارٹرس) کا سنگ بنیاد 2012میں رکھا گیا تھا اور اس کی تعمیر 2019میں مکمل ہوئی۔ اس کامپلکس میں 120فلیٹس ہیں۔ ہر ایک فلیٹ کا رقبہ 2500مربع فیٹ ہے۔

جواب چھوڑیں