جرائم پر اتر پردیش کی حکومت کی آنکھیں بند :پرینکا

 کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اتر پردیش میں بڑھ رہے جرائم پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے آج ریاستی حکومت پر شدید حملہ کیا اور کہا کہ اقتدار کی بھوکی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت ان جرائم پر آنکھیں موندے ہوئے ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا‘‘اتر پردیش میں معصوموں پر درندگی اور بربریت جا رہی ہے ۔ عورتوں کو خوف کے ماحول میں ڈھکیلا جا رہا ہے ۔ آدمی کو زندہ جلا یا جا رہا ہے۔ مگر اقتدار کی راگ درباری آنکھیں کچھ نہیں دیکھ رہی ہیں۔ ریاستی حکومت عورتوں اور بچیوں کی حفاظت کی ذمہ داری کب لینا شروع کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مختلف اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کے تراشے بھی پوسٹ کی ہے جن آگرہ میں بار کونسل کی صدر کا گولی مار کر قتل، علی گڑھ میں خاتون بی ڈی سی کو زندہ جلانے ، گورکھپور میں سات سال کی بچی کے ساتھ زیادتی، رام پور میں شوہر کو درخت سے باندھ کر بیوی کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی اور بدایوں میں 15 دن تک تھانے کا چکر کاٹنے پر بھی درج نہیں کی عصمت دری کی رپورٹ جیسے کئی واقعات کا ذکر ہے ۔

جواب چھوڑیں