جی ایچ ایم سی کی ڈی آر ایف ٹیم نے چیل کو بچالیا

الوال میں سپٹک ٹینک میں گرپڑی گائے کو بچانے کے بعد گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس اور فائر عہدیداروں نے آج ایک چیل کو بھی بچالیا جو ایک درخت پر پھنس گئی تھی۔ ریاستی اسمبلی کے قریب ایک درخت پر چائنا مانجھا کے ٹوٹے دھاگوں میں چیل کے پنکھ الجھ گئے ۔ ان مانجھے کے دھاگوں میں الجھنے کے بعد چیل ایک آم کے درخت پر پھنس گئی یہ درخت ، ریاستی اسمبلی کے گیٹ نمبر2 کے قریب ہے ۔ درخت پر مانجھے میں الجھی چیل کو دیکھنے کے بعد اسمبلی عہدیداروں نے جی ایچ ایم سی کی ڈی آر ایف اور فائر کے عہدیداروں کو اس بارے میں اطلاع دی ۔ ڈی آر ایف اور فائر کے عہدیداروں کی اجتماعی کاوشوں کے نتیجہ میں پرندہ کو بچالیا ۔ جس کے فوری بعد چیل اڑ گئی ۔چیل کو بچانے کا آپریشن ایک گھنٹہ50منٹ تک چلتا رہا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *