ٹرمپ کا جی- 20 کانفرنس میں پوٹن، شی جن پنگ سے ملاقات کا فیصلہ

 امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتہ جاپان کے اوساکا میں منعقد جی- 20 اجلاس میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے ۔ ٹرمپ نے روس اور چین دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات نہ ہونے کی بات قبول کرتے ہوئے دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو دیئے انٹرویو میں کہا‘‘روس کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات نہیں ہیں، اور چین کے ساتھ بھی ہمارے اچھے تعلقات نہیں ہیں۔ یہ بہت اہم ہے کہ ہم ایسا کریں. وہ طاقتور ملک ہیں اور ہم ایک بہت ہی طاقتور قوم ہیں … میں روس کے ساتھ جانا چاہتا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ ہم کریں گے ۔ میں چین کے ساتھ ملنا چاہتا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ ہم کریں گے . میں اگلے ہفتے جاپان میں منعقد جی- 20 کانفرنس کے دوران دونوں (پوٹن اور شی جن پنگ) لیڈروں سے مل رہا ہوں’’۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *