حارث سہیل نے جوزبٹلر کی طرح بیاٹنگ کی:سرفراز

ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف اہم میچ میں جیت کا کریڈٹ کپتان سرفراز احمد نے پوری ٹیم کو دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حارث کی بیٹنگ اور آخری 15 اوورز میں ہم نے جس طرح بیٹنگ کی وہ اس میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔ حارث سہیل نے آخری اوورز میں جوز بٹلر کے انداز میں بیٹنگ کی۔ پہلے اوپنر اچھا کھیلے پھر بابراعظم نے اچھی بیٹنگ کی پھر حارث سہیل نے زبردست بیٹنگ کی۔ ہم نے جو کمبی نیشن تبدیل کیا اس کے اثرات بھی اچھے آئے۔ مکی آرتھر نے کہاکہ جیت کے بعد ہم ورلڈ کپ کی دوڑ میں شامل ہیں۔ ہمیں تینوں شعبوں میں محنت کرکے ٹورنامنٹ میں اچھی پوزیشن پر فنش کرنا ہوگا۔ پاکستان نیوزی لینڈ کو ہرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دو تبدیلیوں سے ٹیم کو فائدہ ہوا۔ جنوبی افریقہ کو ہرانے کے بعد سرفراز نے کہاکہ جس طرح حارث کھیلا وہ رن کا بھوکا لگ رہاتھا۔ فیلڈنگ پر بہت محنت کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود آج بھی ہم نے کئی ڈراپ کئے تمام میچوں میں فیلڈنگ خراب رہی ہے لیکن خراب فیلڈنگ کے مزید متحمل نہیں ہوسکتے۔ اب آئندہ تینوں میاچس بہت ہی اہم ہیں۔ ہمیں اس مسئلے کا حل تلاش کرنا ہوگا۔ بولنگ میں عامر نے ابتدائی وکٹ دلوائی اور پھر شاداب خان اور وہاب ریاض نے ہمیں بولنگ میں مضبوط پوزیشن پر پہنچادیا۔ میان آف دی میچ حارث سہیل نے کہاکہ ٹورنامنٹ میں باہر بیٹھنا تکلیف دے تھا۔ لیکن مجھے علم تھاکہ مجھے موقع ملا تو میں کارکردگی دکھائوں گا۔ بیٹنگ آسان نہیں تھی لیکن میں نے پلان کے مطابق بابراعظم کے ساتھ بیٹنگ کی اور رنز بنائے۔ آرتھر نے کہاکہ ہمیں ٹورنامنٹ میں آگے جاناہے تو فیلڈنگ میں محنت کرنا ہوگی۔

جواب چھوڑیں