عمران طاہر نے ڈونالڈ کا ریکارڈ توڑدیا

 عمران طاہر نے اپنے کیریر کے اختتام پر منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔ وہ ورلڈکپ مقابلوں میں جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ اتوار کو پاکستان کے خلاف کھیلے گئے ورلڈکپ میچ میں عمران طاہر نے امام الحق اور فخر زمان کو آؤٹ کرکے سابق ہم وطن بولر ایلن ڈونالڈ کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑکر یہ سنگ میل عبور کیا۔ ڈونالڈ نے اب تک ورلڈکپ مقابلوں میں 38 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ عمران طاہر کی وکٹوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔ ورلڈکپ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز سابق آسٹریلین بولر گلین میگرا کو حاصل ہے جنہوں نے 71 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ عمران طاہر نے اب تک جنوبی افریقہ کیلئے مجموعی طورپر 105 ایک روزہ میاچس میں 172 وکٹیں حالص کی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ 40 سالہ عمران طاہر کے کیریر کا ممکنہ طورپر آخری ورلڈ کپ ہے اور وہ ورلڈکپ 2019 میں شرکت کرنے والے سب سے زائد عمر کے کھلاڑی ہیں ۔

جواب چھوڑیں