میزبان انگلینڈ کو آسٹریلیا کیخلاف جیت کی ضرورت

بارہویں آئی سی سی ونڈے ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں منگل کو ایک میچ کا فیصلہ ہوگا جس میں عالمی چمپئن آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں لندن کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔ انگلینڈ میں رواں ورلڈکپ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے زبردست جنگ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں منگل کو دفاعی چمپئن آسٹریلیا اور میزبان انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ آسٹریلوی ٹیم میگا ایونٹ میں تحال 6 میاچس کھیل چکی ہے اور ایک میچ میں شکست کے بعد کینگروز 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم بھی عالمی کپ میں اب تک 6 میاچس کھیل چکی ہے اور وہ 2 میاچس ہارنے کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے میگا ایونٹ کے 32 ویں میچ میں کامیابی کیلئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی کہ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ انتہائی سخت اور کانٹے دار ہوگا اور شائقین کرکٹ کو ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔ انگلش ٹیم کو ابھی تک 2 مقابلوں میں شکست ہوئی ہے۔ سری لنکا کے خلاف ملنے والی غیرمتوقع شکست نے انگلش کھلاڑیوں کے حوصلوں کو پست کردیاہے۔ میزبان ٹیم کو اپنی آخری 4 میں رسائی کو یقینی بنانے کیلئے آئندہ تینوں مقابلوں میں بہتر کھیل پیش کرنا ہوگا۔ کل دفاعی چمپئن آسٹریلیا کے خلاف انہیں سخت مقابلہ درپیش ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق انگلش ٹیم میں دو ایک تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔ ناقص فام سے دوچار معین علی کو ایک مرتبہ پھر باہر بیٹھنا پڑسکتاہے جبکہ ان کی جگہ لیام پلنکٹ یا ڈاوسن کو آخری 11 میں جگہ دی جاسکتی ہے۔ زخمی اوپنر جیسن رائے کل کے مقابلہ میں بھی حصہ نہیں لے پائیںگے۔ دوسری جانب آسٹریلیائی ٹیم اپنے بہترین فام میں ہے۔ اوپنرس آرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر مسلسل رن بنارہے ہیں جبکہ عثمان خواجہ اور اسٹیو اسمتھ بھی اپنا شاندار کھیل برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ الیکس کیری‘ میکسویل اور آل رائونڈر اسٹاونس کی کارکردگی بھی بہترین رہی ہے۔ آسٹریلیائی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے اور وہ انہیں 11 کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی جس نے گذشتہ مقابلہ میں جیت حاصل کی تھی ۔ بہر حال دونوں روایتی حریفوں کے درمیان کل ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا جس میں انگلش ٹیم کو کامیابی کی شدید ضرورت ہے۔ میاچ دوپہر 3 بجے سے کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں