ٹیم میں کھیلنے کیلئے موقع کا انتظار کررہا تھا: سمیع

افغانستان کے خلاف ورلڈکپ 2019 کی پہلی ہیٹ ٹرک لینے والے ہندوستانی فاسٹ بولر محمد سمیع نے کہاکہ وہ ورلڈ کپ میں ملک کیلئے کھیلنے کے موقع کا انتظار کر رہے تھے۔ میچ کے بعد منعقد پریس کانفرنس میں سمیع نے کہا کہ میں ٹیم میں کھیلنے کیلئے موقع کا انتظار کر رہا تھا اور آخر کار جب موقع ملا تو میں نے ہیٹ ٹرک لی۔ میں اپنی کارکردگی سے بہت خوش ہوں۔ 28 سالہ سمیع کو بھونیشور کمار کی جگہ آخری الیون میں شامل کیاگیاتھا۔ بھونیشور پاکستان کے خلاف گزشتہ میچ میں ہیمسٹرنگ کھنچاو کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں۔ افغانستان کو آخری اوور میں جیت کیلئے 16 رنوں کی ضرورت تھی۔ سمیع نے آخری اوور پھینکا اور صرف 4 رن دیکر ہیٹ ٹرک لی۔ سمیع نے 9.5 اوورز میں 40 رنز دیکر چار وکٹ لئے۔ سمیع نے کہاکہ میری منصوبہ بندی مسلسل گیند پر 2 وکٹ لینے کے بعد یارکر ڈالنے کی تھی اور دھونی بھائی نے بھی یہی مشورہ دیا تھا۔ میں نے بھی یہی کیا اور ہیٹ ٹرک لی ۔ انہوں نے کہاکہ آخری اوور میں بولنگ کرتے وقت میرے دماغ میں ایک ہی بات تھی کہ آپ اپنے منصوبوں کو انجام دیں اور اپنی مہارت کو واپس لائیں۔ ایک بولر کے طورپر بہت زیادہ اختیارات نہیں ہے، آپ کو بولنگ میں تبدیلی کرتے ہیں تو امکانات زیادہ ہیں کہ آپ رن دیںگے۔ واضح رہے کہ ہندوستان نے اس میچ میں 8 وکٹ پر 224 رنز بنائے تھے۔ جواب میں افغانستان کی ٹیم 49.5 اوور میں 213 رن پر سمٹ گئی۔

جواب چھوڑیں