ہندوستان کی ویمنس ہاکی ٹیم نے گولڈمیڈل جیت لیا

 ڈریگ فلیکر گرجیت کور کے پنالٹی کارنر پر دو شاندار گولوں کی بدولت ہندوستانی ویمنس ہاکی ٹیم نے ایشیائی کھیلوں کی چمپئن جاپان کو 3-1سے شکست دے کر گزشتہ سال ایشیائی کھیلوں کے فائنل میں شکست کا بدلہ چکا لیا اور ایف آئی ایچ سیریز فائنلس کا طلائی تمغہ جیت لیا۔ہندوستانی ٹیم نے سال کے آخر میں ہونے والے اولمپکس کوالیفائنگ ٹورنمنٹ کا ٹکٹ حاصل کر لیا۔ہندوستانی ٹیم کی جانب سے کپتان رانی نے ایک اور گرجیت کور نے دو گول داغے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی خاتون ہاکی کھلاڑیوں کے کارنامہ پرمبارکباد دی ہے۔ مودی نے ٹوئٹ کیاکہ خاتون کھلاڑیوں کی کامیابی سے ہاکی کوفروغ حاصل ہوگا اور لڑکیوں میں اس کھیل کے تئیں شوق پروان چڑھے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *