حکومت‘عازمین حج کوبہتر سہولتوں کی فراہمی کے عہد کی پابند

ریاستی وزیرداخلہ محمدمحمودعلی نے آج کہا کہ حکومت‘عازمین حج کوبہترین سہولتیں فراہم کرنے پابندعہدہے ‘حج ہاوزمیںحج کیمپ 2019کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے اور پہلی فلائٹ سے مدینہ منورہ روانہ ہورہے عازمین حج سے ملاقات کے بعد صحافیو ںسے بات چیت کرتے ہوئے محمودعلی نے کہاکہ حیدرآباد کوملک بھرمیں بہترین ایمبارکیشن پوائنٹ کااعزاز حاصل ہے ۔یہاں ہر شخص‘ عازمین کی خدمت کو اپنے لئے ایک اعزاز تصورکرتاہے ۔ اس جذبہ کے تحت حکومت تلنگانہ بھی کام کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی محمدمسیح اللہ خان کی قیادت میں اس سال بھی بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔حیدرآباد ایمبارکیشن پوائنٹ سے چارریاستوں آندھراپردیش ‘ تلنگانہ ‘ کرناٹک (گلبرگہ اوربیدر ) اورمہاراشٹرا (ناندیڑ اور پربھنی)کے 8ہزار سے زیادہ عازمین سفرمقدس پرروانہ ہوں گے جن کیلئے بہتر سے بہتر انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ حیدرآباد سے پہلے قافلے میں جملہ 423 عازمین شامل ہیںجن میں 420 کا تعلق ریاست کرناٹک اور 3کا تعلق تلنگانہ سے ہے ۔ اولین قافلہ ائیرانڈیا کی فلائیٹ سے حیدرآباد سے مدینہ منورہ پرواز کرے گا۔26جولائی سے 4اگست تک روزانہ 3تا4فلائٹس جدہ روانہ ہوںگی۔ بعدازاں وزیر داخلہ کے ہاتھوں پہلی فلائٹ سے سعودی عرب روانہ ہورہے عازمین میں سفری دستاویزات (پاسپورٹ ودیگر) کی حوالگی عمل میں لائی گئیں۔اس موقع پر صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی محمدمسیح اللہ خان ‘اسپیشل آفیسر حج کمیٹی بی شفیع اللہ ‘اسسٹنٹ ایگزیکٹیوآفیسر عرفان شریف ‘کارپوریٹرمحمدعبدالشفیع ‘رکن حج کمیٹی ابوطلحہ امجد‘ ٹی آرایس قائدین ایم اے باسط ودیگر موجودتھے ۔ پہلی فلائٹ 18جولائی کوصبح 8 بجے شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ کے حج ٹرمنل سے مدینہ منورہ کے لئے پروازکرے گی۔

جواب چھوڑیں