کے سی آر نے نئے بلدی قانون کا بل متعارف کرایا

 چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ نے جمعرات کو اسمبلی میں نئے بلدی قانون کے مسودہ بل کو متعارف کرایا۔ اس بل پر کل جمعہ کو بعدمباحث منظور کرلیاجائے گا۔ ایوان میں بل کو متعارف کراتے ہوئے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ نے کہا کہ موجودہ قانون کے چند دفعات فرسودہ اور بدلتے وقت کے ساتھ ہم آہنگ نہیں ہیں۔ شہریان کی سہولت کے لئے ٹکنالوجی کا استعمال توقع کے مطابق نہیں ہورہا ہے۔ درکارقانونی امور کی تکمیل عصرحاضر کے تقاضوں کے مطابق نہیں ہورہی ہیں۔ شہری ادارہ جات مقامی کو جوابدہ ’شفاف بنانے‘ شہریان کو سہولتیں فراہم کرنے بلدیات میں جنگل(گرین) کو فروغ دینے‘ سائنٹفک انداز میں بجٹ تشکیل دینے اور دیگر امور کومدنظر رکھتے ہوئے نیابلدی قانون وضع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیا قانون بنانے کا مقصد، جی ایچ ایم سی کے علاوہ دیگر بلدیات اور میونسپل کارپوریشنوں کو قانونی طور پر مستحکم بنانے ‘ ان کے مفادات کا تحفظ اور تکمیل کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *