ہائی ٹیک سٹی تا رائے درگم میٹرو ریل کے اگست کے اواخر میں آغاز کی توقع

 حیدرآباد کے ہائی ٹیک سٹی تا رائے درگ میٹرو لائن کا امکان ہے کہ اگست کے اواخر میں آغاز ہوگا کیونکہ حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹیڈ(ایچ ایم آر ایل)،اوور ہیڈ پاور لائنس کا حتمی معائنہ کررہا ہے ۔میٹرو کیلئے طلب میں اضافہ ہوگیا ہے ۔یہ اضافہ مانسون کی آمد کے سبب ہوا ہے کیونکہ بارش کے موسم میں سڑکوں پر پانی جمع ہوجاتا ہے اور حیدرآباد کی آئی ٹی راہداری میں ٹریفک میں بڑے پیمانہ پررکاوٹ پیداہوجاتی ہے ۔ٹریفک کے مسائل سے بچنے ،مسافرین میٹرو ریل کو ترجیح دیتے ہیں تاکہ بروقت اپنی منزل پر پہنچا جاسکے ۔اس کو غور کرتے ہوئے حیدرآباد میٹرو ریل کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے کہا کہ اس کام کی تکمیل کے بعد ٹرائل رن کی شروعات کی جائے گی تاہم اس روٹ پر میٹرو کے آغاز کے سلسلہ میں حکام کی جانب سے کوئی حتمی تاریخ طئے نہیں کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق اگست کے اواخر تک اس لائن کا کام مکمل ہوجائے گا اور ستمبر سے توقع ہے کہ اس روٹ پر میٹرو خدمات کا آغاز ہوجائے گا۔

جواب چھوڑیں