سچن تنڈولکر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

ہندوستان کے لیجنڈ کرکٹر سچن تنڈولکر اور سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ایلن ڈونالڈ کو جمعہ کو باوقار آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا۔آسٹریلیا کی ویمنس ٹیم کی فاسٹ بولر کیتھرین فٹزپیٹرک کو بھی آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ لندن میں منعقدہ ایک پروگرام میں کرکٹ کی دنیا کی تینوں شخصیات کو یہ اعزاز دیا گیا۔بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے اصولوں کے مطابق کسی بھی کرکٹر کے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے پانچ سال بعد اس کے ہال آف فیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ نومبر 2013میں ریٹائر ہوئے سچن اس سال یہ اعزاز کے حقدار بن گئے۔آئی سی سی کا یہ اعزاز حاصل کرنے والے سچن چھٹویں ہندوستانی کرکٹر ہیں۔ ان سے پہلے سنیل گواسکر،بشن سنگھ بیدی،کپل دیو،انیل کمبلے اور راہول دراویڈ کو بھی یہ اعزاز حاصل ہوا ہے ۔سچن بین الاقوامی کرکٹ میں واحد ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے کیریئر میں100 سنچری لگائی ہیں ۔سچن نے ہال آف فیم کا اعزاز ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آئی سی سی ہال آف فیم میں جگہ ملنا اعزاز ہے ۔ یہ کرکٹروں کے کھیل کے لئے دیئے گئے شراکت کا اعزاز ہے ۔ اس میں شامل تمام کھلاڑیوں نے کھیل کی مقبولیت اور ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کیا۔جنوبی افریقہ بولر ڈونالڈ سال2004میں کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائر ہوئے تھے۔جنوبی افریقہ کے افسانوی تیز گیندبازوں میں شامل ڈونالڈ پہلے بولر ہیں جن کے نام ٹسٹ میں300وکٹ اور ونڈے میں200وکٹ درج ہیں۔ ڈونالڈ نے ایک دہائی سے زیادہ وقت تک چلے اپنے کیریئر میں602 بین الاقوامی وکٹ حاصل کئے ۔آسٹریلیا کی فٹز پیٹرک ہال آف فیم میں جگہ پانے والی آٹھویں خاتون کرکٹر بنیں ۔سابق فاسٹ بولر کا کیریئر16برس تک چلا۔

جواب چھوڑیں