وجئے واڑہ راج بھون اسٹاف کی وداعی تقریب

تلنگانہ کے گورنرای ایس ایل نرسمہن نے آج راج بھون اسٹاف اورعہدیداروںکو جو نئے راج بھون وجئے واڑہ منتقل ہورہے ہیں‘ وداع کیا۔آندھراپردیش کے لئے علحدہ گورنر کے تقررکے بعد وجئے واڑہ میںایک عمارت میں راج بھون قائم کیاگیا ہے۔ حیدرآباد راج بھون کے چندعہدیداراوراسٹاف کو وجئے واڑہ منتقل کیاجارہاہے۔ان ملازمین کے اعزازمیں گورنرنرسمہن نے ایک وداعی تقریب کااہتمام کیا۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ای ایس ایل نرسمہن نے کہا کہ یہ اسٹاف اورعہدیدار‘وجئے واڑہ میں بھی بہتر کارکردگی کامظاہرہ کریں گے ۔ ملازمین نے حیدرآباد میں جس طرح کام کیاہے اسی سلسلہ کووہ وجئے واڑہ میںبھی برقرار رکھیں گے ۔ اپنی جذباتی تقریر میںگورنرنے کہاکہ وہ آپ لوگوں کی خدمات کی کمی یہاں محسوس کریں گے۔ جوائنٹ سکریٹری ارجن رائو ‘ ششی کلا جوائنٹ ڈائرکٹر‘ گوری شنکر پریس سکریٹری اوردیگر اسٹاف نے گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے اظہارتشکرکیااورکہاکہ نرسمہن نے اپنی میعادکے دوران حیدرآبادراج بھون میںانہیںکام کرنے کاجو موقع عنایت فرمایا ہے اس کے لئے ہم گورنر کے مشکور ہیں ۔ گورنر نے وجئے واڑہ منتقل ہونے والے عہدیداروںاور اسٹاف کوتہنیت پیش کی اورانہیں مومنٹواور شال پیش کیا۔ان عہدیداروںکوکل بروزہفتہ نئے راج بھون وجئے واڑہ میں رپورٹ کرنا ہے ۔ اس موقع پرگورنرکے سکریٹری سریندر موہن ‘مشیران شرما ‘اے کے موہنتی اور دیگر نے خطاب کیا۔

جواب چھوڑیں