کوہلی ویسٹ انڈیز دورہ میں کپتان برقرار

ٹیم انڈیا کے کپتان ویراٹ کوہلی اتوار کو ممبئی میں بی سی سی آئی کے ہیڈکوارٹر میں منعقد شدنی سلکشن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے‘جس میں دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ٹیم انڈیا کا انتخاب ہونا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کوہلی دورہ ویسٹ انڈیز اور دیگر مجوزہ بیرون ملک ٹورنمنٹس میں تینوں فارمیٹ کے مقابلوںکیلئے نہ صرف ٹیم انڈیا میں شامل ہوں گے بلکہ قیادت بھی کریں گے۔اس طرح روہت شرما کے کپتان بننے کی قیاس آرائیاں دم توڑگئیں۔چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد کی قیادت والی کمیٹی تقریبا ایک ماہ تک چلنے والے ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے اتوارکو ٹیم انڈیا منتخب کرے گی۔ اس دورے میں ہندوستانی ٹیم تین ٹی20، تین ونڈے اور دو ٹسٹ کھیلے گی۔ ٹی20سیریز کے دو میچ فلوریڈا اور گیانا میں کھیلے جانے ہیں۔بی سی سی آئی نے جمعہ کو بیان جاری کر اس کی اطلاع دی۔ دراصل بی سی سی آئی کا نظم دیکھ رہی منتظمین کی کمیٹی (سی او اے ) نے جمعرات کو ہدایت دی تھی کہ بی سی سی آئی کے سیکرٹری ابھی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس بلا نہیں سکیں گے اور متعلقہ سلیکشن کمیٹیوں کے صدر کے پاس یہ حق رہے گا کہ وہ سلیکشن کمیٹی کے اجلاس بلائیں ۔سی او اے کی یہ ہدایات ہندوستان کے ویسٹ انڈیز کے دورے کے لئے جمعہ کو بلائی گئی سلیکشن کمیٹی کے اجلاس سے ایک دن پہلے آئی اور اس کی ہدایات کے کچھ گھنٹے بعد یہ خبر آگئی کہ سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔ٹیم کے انتخاب میں تمام نگاہیں مہندر سنگھ دھونی پر رہیں گی۔ورلڈ کپ سے پہلے قیاس لگائی جا رہی تھیں کہ دھونی کے کیریئر کا یہ آخری ورلڈ کپ ہو گا جس کے بعد وہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کر سکتے ہیں۔ لیکن دھونی اب بھی ٹیم کے ساتھ بنے ہوئے ہیں اور ان کے مستقبل کے بارے میں شک کی حالت بھی برقرار ہے ۔ ٹیم انتخاب میںکپتان ویراٹ کوہلی کی شرکت کی خبر سے صاف ظاہرہورہا ہے کہ وہ دورہ ونڈیزکے لے دستیاب ہوں گے۔ جنہیں کافی وقت سے آرام دیئے جانے کی بات چل رہی ہے ۔ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو بھی ونڈیز دورے پر آرام دیا جا سکتا ہے ۔ بمراہ عالمی کپ میں کافی کامیاب رہے تھے ۔امید ہے کہ سلیکٹر دھونی کے بجائے ونڈیز دورے کیلئے نوجوان وکٹ کیپر رشبھ پنت کو موقع دیں جنہیں کافی عرصے سے دھونی کا جانشین بھی مانا جا رہا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *