اکشے اپنے بیٹے کو اپنا استاد مانتے ہیں

بالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم ’مشن منگل‘ انڈیا کے یوم آزادی پر ریلیز ہونے جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ اس کی کاسٹ آج کل فلم کی پروموشن میں خاصی مگن ہے۔ فلم میں سائنسدان اور انڈیا کے خلائی مشن کے ڈائریکٹر کا کردار نبھانے والے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے کہاکہ اصل زندگی میں ’میرا بیٹا آروو میرا سائنس ٹیچر ہے۔‘ اکشے سے پوچھا گیاکہ کیا وہ سائنسی موضوعات پر اپنے بیٹے کے ساتھ بحث کرتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا ’ہم بحث و مباحثہ نہیں کرتے، بس وہ (آروو کمار) مجھے سائنس کے متعلق بتاتاہے۔‘ اکشے کے بقول یہ اپنے بیٹے سے سیکھنے کا ایک انوکھا تجربہ ہے کیونکہ وہ سائنس میں ’میرے استاد کی طرح ہے‘۔ انہوں نے بچپن کا ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا ’میرے والد میرے لیے 175 روپے کا ریڈیو لیکر آئے، اس وقت میں صرف 5 برس کا تھا اور ریڈیو ملنا میرے لیے ایک بڑی بات تھی۔ میں اس پر گانے سنا کرتا تھا، کچھ دن بعد میں نے اپنے والد کو اپنی دریافت کردہ کالے رنگ کی ایک گول چیز دکھائی اور بتایاکہ جب میں اسے پھینکوں گا کہ تو یہ لوہے سے جْڑجائے گی۔ اس کے جواب میں والد نے کہاکہ یہ مقناطیس ہے، تم نے یہ کہاں سے لیا؟‘ اکشے کے بقول انہوں نے اپنے والد کو بتایاکہ یہ انہوں نے ریڈیو سے توڑکر نکالا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *