تاپسی پنو سوپر نیچرل تھریلر فلم میں کام کریںگی

اداکارہ تاپسی پنو سوپر نیچرل تھریلر فلم میں کام کریںگی۔ تاپسی فلموں میں مختلف کردار نبھارہی ہیں۔ انہوں نے من مرضیاں ، مشن منگل، سانڈ کی آنکھ کے بعد انوراگ کشیپ کی ہدایت میں بن رہی سوپر نیچرل تھریلر فلم سائن کی ہے۔ تاپسی نے کہاکہ یہ فلم بالکل الگ ہوگی اور اس کے ساتھ اس فلم میں ان کا لک بھی مختلف ہوگا۔ تاپسی کا کہناہے کہ اس فلم میں کچھ ایسا دیکھنے کو ملے گا جو انڈین سنیما میں کبھی نہیں دیکھا گیاہے۔ ایسا کہاجا رہاہے کہ اس فلم میں تاپسی الگ الگ لکس میں دکھائی دیں گی لیکن ان کیلئے وہ کسی طرح کے باہری میک اپ کا استعمال نہیں کریںگی جیساکہ انہوں نے سانڈ کی آنکھ میں پرکاشی تومر کے کردار کیلئے کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس فلم میں آپ مجھے آسانی سے پہچان سکیں گے لیکن وہ تاپسی اس سے مختلف ہوگی جسے آپ جانتے ہیں۔ انوراگ نے فلم من مرجیاں میں تاپسی کے بالوں کو لال رنگ دیا تھا تو اس بار وہ کیا کریںگے اس کے جواب میں تاپسی نے کہا ’’میں نے من بنالیا ہے کہ انوراگ یقینی طورپر مجھ سے کچھ مختلف چاہیں گے۔ گنجا ہونے کے علاوہ میں کچھ بھی کرنے کیلئے تیار ہوں ‘‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *