سابق مس انڈیا نے خودکشی کرلی

ماڈل اورسابق بیوٹی کوئین جیوتی مالانی نے اپنی 7 سالہ بیٹی کو بلڈنگ سے گرانے کے بعد خودکشی کرلی۔ بنگلور کے مضافاتی علاقے پتن ہالی جے پی نگر کی رہائشی 32 سالہ ماڈل اور سابق مس انڈیا نے اپنی 7 سالہ بیٹی کو بلڈنگ کی بیسویں منزل سے نیچے پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی۔ پولیس کے مطابق جیوتی مالانی اور اس کے شوہر بزنس مین پنکج کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتاتھا۔ واقعہ سے ایک روز قبل بھی دونوں کے درمیان لڑائی ہوئی تھی جس کے بعد پنکج گھر چھوڑکر اپنے بھائی کے پاس چلاگیاتھا۔ رپورٹس کے مطابق ماڈل جیوتی نے اپنی بیٹی کو بلڈنگ سے گرانے سے قبل اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے جیوتی کے شوہر کو گرفتار کرلیاہے۔ پولیس کا کہناہے کہ پنکج سے تفیش کی جارہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *