سوناکشی مختلف کردار کی فلمیں کرنا چاہتی ہیں

بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا جب بولتی ہیں تو اس میں اعتماد نظر آتا ہے اور یہی بات ان کے فلموں کے انتخاب میں بھی نظر آتی ہے۔ ان کی 2013 کی فلم ’لٹیرا‘ دیکھی جائے تو ان کا گلیمرس امیج متاثر ہوتا نظر آتاہے اور پھر دیکھا جائے تو اس کے بالکل برعکس انہوں نے مسالہ فلم ’دبنگ‘ میں کردار نبھایا ہے۔ سوناکشی کا کہنا ہے کہ وہ ہر فلم میں مختلف کردار کرتی ہیں، گذشتہ چند برسوں میں دیکھیں تو میرا فلموں کے حوالے سے انتخاب مختلف نظر آتاہے، مجھے محتلف انداز کی فلمیں کرنے اور دیکھنے میں مزہ آتا ہے۔ سوناکشی نے کہاکہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں نے مسالہ فملیں کرنا بند کردی ہیں، میں ایسی فلمیں کرنا پسند کروںگی اور کرتی ہوں۔ میں ایسی اداکارہ بننا چاہتی ہوں جس سے آپ ہر طرح کی فلم کی توقع کرسکیں جیساکہ میں ‘لْٹیرا‘ اور ’راؤڈی راٹھور‘ کی مثال دیتی ہوں۔

جواب چھوڑیں