اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہری کو ہلاک کردیا

اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ پٹی اور اسرائیلی سرحد پر اتوار کو ایک فلسطینی شہری کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے اہلکاروں کو اسرائیلی سرحد کے نزدیک شمالی غزہ کے بیت حنون سے ایک فلسطینی شہری کی نعش ملی ہے ۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ شمالی غزہ پٹی پر تعینات اسرائیلی فوج کے جوانوں پر حملہ کررہا تھا ۔بدلے میں کی گئی کارروائی میں وہ سرحد پر مارا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ اس حملے میں اسرائیل کو کسی طرح کا جانی ومالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے ۔ دونوں کے درمیان یہ جھڑپ عیدالاضحی کے موقع پر ہوئی ہے ۔اس سے پہلے اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں سرحد کے نزیک حماس کے چار اراکین کو ہلاک کردیا تھا۔ فوج کے مطابق چاروں فوج پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنارہے تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *