اسٹارک ‘ہیزلووڈ کیلئے آسٹریلین ٹیم میں جگہ بنانا مشکل

 فاسٹ بولر مشل اسٹارک اور جوش ہیزلووڈ کو آسٹریلین ٹیم میں اپنی جگہ مشکل نظر آنے لگی ہے جن کا کہناہے کہ حتمی الیون میں واپسی کیلئے انہیں سخت محنت کرنا ہوگی۔ اسٹارک نے دوسرے ٹسٹ سے کہاکہ وہ یہاں پارک میں گھومنے نہیں بلکہ ایشز سیریز جیتنے آئے ہیں اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتاکہ ہر میچ میں پیس اٹیک تبدیل کیا جائے یا پانچوں ٹسٹ میچوں میں ایک ہی اٹیک کے ساتھ میدان سنبھالا جائے۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے پہلے ٹسٹ میں ساتھی پیسرز کو سراہتے ہوئے کہاکہ فتح کے دوران ان کی کارکردگی پرجوش تھی۔

جواب چھوڑیں