الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر انگلی اٹھانے والوں کی نیت ٹھیک نہیں: سی ای سی

 چیف الیکشن کمشنر سنیل ارورہ نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے چھیڑچھاڑ کے الزامات ٹھیک نہیں اور ان سے بدنیتی کی بوآتی ہے۔ انہوں نے ہفتہ کے دن آئی آئی ایم ۔کلکتہ بزنس کانکلیو میں کہا کہ مشینیں خراب ہوتی رہتی ہیں لیکن ان سے چھیڑ چھاڑ ممکن نہیں۔ خرابی یا ٹھیک کام نہ کرنا چھیڑچھاڑ سے یکسرمختلف ہے۔ چھیڑچھاڑ کی بات کرنے والوں کی نیت ٹھیک نہیں۔ ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2انتہائی معتبر سرکاری کمپنیوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ڈیزائن کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *