دہلی میں طلاق ثلاثہ دینے والے شوہر کو ضمانت منظور

 دہلی کی عدالت نے بیوی کو 3 طلاق دینے والے شخص کو ضمانت منظورکی۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ دنیش کمار نے 30ہزار کے پرسنل بیل بانڈ اور اتنی ہی رقم کی 2 شوریٹی پر اطہر شمیم کو ضمانت منظور کی۔ طلاق ثلاثہ غیرقانونی قرارپانے کے بعد قومی دارالحکومت میں یہ ایسا پہلا کیس ہے۔ دوران سماعت وکلاء بھرت بگا اور رشبھ کمار نے عدالت سے کہا کہ ان کے موکل کو غلط پھنسایاجارہا ہے۔ میاں بیوی کے جھگڑوں میں بیوی نے قانون کا بیجااستعمال کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *