سعودی عرب کے سیکیورٹی اہلکاروں کی سوشل میڈیا پردھوم

فریضۂ حج کی ادائی کے دوران سعودی عرب کے سیکیورٹی اداروں کی خدمات انتہائی اہمیت کی حامل ہیں اورمملکت کے سیکورٹی ادارے پوری جانفشانی کے ساتھ اللہ کے مہمانوں کی سلامتی اور تحفظ کے لیے کام کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔ انسانی خدمت کے جذبے کے سرشار سیکیورٹی اہلکاروں کو حجاج کی خدمت کرتے دیکھ کربے ساختہ ان کے لیے زبان سے تحسین کے الفاظ نکلتے ہیں۔ ہفتے کو میدان عرفات میں جب لاکھوں فرزندان توحید حج کے لیے جمع تھے اس موقع پر سیکیورٹی اہلکاروں کو حجاج کرام کی خدمت میں پیش پیش دیکھا گیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی اداروں کے عہدیداروں کی حجاج کرام کی خدمت کے کئی مناظر سامنے آئے مگران میں دو تصاویر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *