ملک میں آج دہشت گرد حملوں کا اندیشہ‘آئی بی کا الرٹ

 انٹلیجنس بیورو(آئی بی) نے الرٹ جاری کیا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ اور اس کے تائیدی دہشت گرد گروپس پیر کے دن عیدالاضحیٰ کے موقع پر ہندوستان میں حملے کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ ریاستی پولیس یونٹس اور پولیس ہیڈکوارٹرس کو جمعہ کے دن جاری خفیہ رپورٹ میں آئی بی نے کہا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ کے تائیدی جہادی گروپس عید کے آس پاس جموںو کشمیر اور دیگر مقامات پر دہشت گرد حملے کرسکتے ہیں۔ ذرائع کے بموجب اسلامک اسٹیٹ اور پاکستان کی تائیدی دہشت گرد تنظیمیں پُرہجوم مقامات جیسے بس اسٹاپس، ریلوے اسٹیشنوں، ایرپورٹس اور دیگر اہم مقامات کو نشانہ بناسکتی ہیں۔ آئی بی کے اعلیٰ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ ہندوستان میں دہشت گردی برپا نہیں کرسکی لیکن جموں وکشمیر کے تعلق سے حکومت کے فیصلہ نے اسے برہم کردیا ہے۔ یہ بھی خبریں آئی ہیں کہ ہندوستان میں طالبان کے تائیدی بعض سلیپرماڈیولس موجود ہیں۔ این آئی اے نے حال میں کئی ریاستوں بشمول کیرالا میں دھاوے کئے تھے۔

جواب چھوڑیں