ندال ‘میدویدیو مینس سنگلز فائنل میں داخل

اسپین کے رافیل ندال اور میدویدیو ٹورنٹو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخل ہوگئے۔ فرانس کے گیل مونفلس فٹنس مسائل کے سبب ندال کے خلاف سیمی فائنل مقابلہ سے دستبردار ہوگئے جس کی وجہ سے اسپینی کھلاڑی خطابی مقابلہ میں پہنچ گئے جہاں ان کا مقابلہ مدیودیو سے ہوگا۔ مدیودیو نے پہلا سیٹ بہ آسانی سے جیت لیا تاہم دوسرے سیٹ میں انہیں سخت مسابقت کرنی پڑی۔ تاہم انہوں نے اپنا بہترین کھیل برقرار رکھتے ہوئے جیت حاصل کی۔ دریں اثناء امریکہ کی سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمس ویمنس مقابلوں کے فائنل میں داخل ہوگئیں۔ کل رات کھیلے گئے سیمی فائنل مقابلہ میں سرینا نے بوزکووا کو شکست دیکر خطابی مقابلہ میں رسائی حاصل کرلی جہاں ان کا مقابلہ آندریسکو سے ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *