ہیڈکوچ امیدواروں کا 16 اگست کو انٹرویو

ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیاہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈکوچ کیلئے کے عہدہ کیلئے امیدواروں سے انٹرویوز جمعہ 16 اگست کو ممبئی میں لئے جائیںگے۔ بورڈ نے انٹرویوز لینے والی 3 رکنی کمیٹی کو ایک میل روانہ کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی۔ واضح رہے کہ 3 رکنی کمیٹی کی قیادت سابق ہندوستانی کپتان اور عظیم کھلاڑی کپل دیو کریںگے جس کے دیگر ارکان میں انشومن گائیکواڈ اور سابق خاتون کرکٹر شانتھا رنگا سوامی بھی ہے۔ کمیٹی نے کہاکہ ہمیں ایک میل حاصل ہوا ہے جس میں ہندوستانی کرکٹ میں نے اطلاع دی ہے کہ ٹیم ہیڈکوچ کے عہدہ کیلئے درخواست دینے والے امیداوں سے جمعہ 16 اگست کو انٹرویوز لئے جائیںگے۔ واضح رہے کہ اس عہدہ کیلئے 5 تا 6 امیدواروں نے درخواست دی ہے جس میں سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جئے وردھنے‘ آسٹریلیا کے سابق آل رائونڈر ٹام مودی‘ نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک ہیسن کے علاوہ ہندوستان کے سابق کھلاڑی لال چند راجپوت اور دیگر شامل ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق کپتان ویراٹ کوہلی موجودہ کوچ روی شاستری کو عہدہ پر برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں جن کی معیاد ورلڈ کپ کے بعد ختم ہوچکی ہے۔ تاہم بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے روی شاستری کو دیگر کوچنگ اسٹاف کے ہمراہ عارضی طورپر برقرار رکھاہے۔ انٹرویو کے دن روی شاستری ویسٹ انڈیز سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اپنا انٹرویو دیںگے۔

جواب چھوڑیں