کانگریس ، نئے جذبہ کے ساتھ بی جے پی اور ٹی آر ایس کا مقابلہ کرے گی

کانگریس کے سینئر قائد ین ایم ششی دھر ریڈی ، ایم کودنڈا رام ، جی نرنجن اور دیگر نے آج کہا کہ کانگریس کی نئی عبوری صدر سونیا گاندھی کے ساتھ مکمل تائید وحمایت کی جائے گی ۔ کانگریس کا بڑا سے بڑا قائد اور ادنیٰ کارکن تمام ، نہرو۔ گاندھی خاندان کے وفادار ہیں اور انہیں یقین ہے کہ پارٹی قائدین نئے جذبہ کے ساتھ بی جے پی اور ٹی آر ایس دونوں کے خلاف سیاسی لڑائی جاری رکھیں گے ۔ ان قائدین نے پارٹی کی نئی عبوری صدر سونیا گاندھی سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنی خواہش اور مرضی کے مطابق پارٹی کے ڈھانچوں میں تبدیل لائیں۔ ریاست کے کانگریس قائدین نے سونیا سے خواہش کی ہے کہ وہ پرنیکا گاندھی کی صلاحیتوں اور ان کی خدمات سے مکمل طور پر استفادہ کرتے ہوئے پارٹی میں انہیں اہم عہدہ پر فائز کریں ۔ سونیا گاندھی ایک تجربہ کار اور باصلاحیت قائد ہیں۔ ان کی صدارت میں کانگریس نے مرکز اور ریاست میں 10 برسوں تک حکومت کی تھی ۔ پارلیمانی الیکشن میں پارٹی کی شکست کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے راہول گاندھی نے پارٹی کے صدارتی عہدہ سے استعفیٰ دیا تھا اُن کا یہ اقدام قابل ستائش ہے۔

جواب چھوڑیں