شہر میں اسناکس فیسٹول کا 30 اگست سے آغاز متوقع

کلچر لینگویج انڈین کنکشنس کے زیراہتمام اور حیدرآباد میٹرو ریل، ایل اینڈ ٹی میٹرو، تلنگانہ ٹورازم اور محکمہ ثقافت ولسان حکومت تلنگانہ کے تعاون و اشتراک سے شہر کے چارمیٹر و اسٹیشنوں پر سہ روزہ انٹرنیشنل اسناکس فیسٹول کا آغاز 30 ؍ اگست سے ہوگا ۔ تین دونوں تک جاری رہنے والا یہ فیسٹول ، اوپل، امیر پیٹ ، ہائی ٹیک سٹی اور ایم جی بی ایس میٹرو اسٹیشنوں پر منعقد ہوگا ۔ اس فیسٹول میں ہندوستان کی10 اور بیرونی ممالک کی 8برادری کی شرکت متوقع ہے ۔ انٹر نیشنل اسناکس فیسٹول تین دنوں تک 3بجے سہ پہر سے9 بجے شب تک جاری رہے گا ۔ اس دوران مختلف کمیونٹیز کی جانب سے کلچرل پروگرام پیش کئے جائیں گے ان میں بیرون ممالک کی کمیونٹیز بھی شرکت کریں گے ۔ بیرونی ممالک جیسے ایتھو پیا، ارجنٹینا، اسپین، سوڈان ، سوئزر لیڈ، جنوبی کوریا اور چین کے شرکا، شرکت کریں گے ۔ تلنگانہ کلچر لینگویج انڈین کنکشنس ( سی ایل آئی سی ) کے سکریٹری بی وینکٹیشم نے یہاں آج اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سی ایل آئی سی ، سنکرانتی فیسٹول کے دوران جس طرح سوئٹ فیسٹول کا اہتمام کرتی ہے اُسی انداز میں 4میٹرو اسٹیشنوں میں اسناکس فیسٹول کااہتمام کیا جارہا ہے ۔ یہ فیسٹول ملک میں پہلی بار میٹرو اسٹیشنوں پر منعقد کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس فیسٹول کے انعقاد کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانے کے ساتھ مختلف برادریوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے ۔ یہ پلیٹ فارم، گھریلو غذائی اشیاء کی نمائش اور فروخت کا ایک بہتر مرکز ثابت ہوگا ۔ منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو این وی ایس ریڈی نے تفصیلی طور پر بتایا کہ ہندوستانی تہذیب اور ثقافت کو فروغ دینے کی سمت کس طرح میٹرو اسٹیشن کو اپیک سنٹر میں تبدیل کیا جاسکے گا ۔

جواب چھوڑیں