ہیرا گروپ تلنگانہ کے300 کروڑ مالیاتی اثاثوں کی قرقی

 انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے جمعہ کو بتایا کہ پونزی اسکام جس میں تلنگانہ کا ہیرا گروپ مبینہ طو ر پر ملوث ہے، کے تحت منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلہ میں300 کروڑ کے اثاثوں کو قرق کرلیا گیا ہے ۔ نوہیرا شیخ کے ہیرا گروپ آف کمپنیز اور دیگر بے شمار جائیدادیں ( املاک) ملک کی کئی ریاستوں میں پھیلی ہوئی ہیں۔ ایجنسی نے پری ونشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ( پی ایم ا یل اے ) کے تحت299.99 کروڑ کے اثاثوں کو قرق کرلینے کے احکام جاری کئے ہیں۔ قرق اثاثہ جات،96 غیر منقولہ املاک پر مشتمل ہیں جو تلنگانہ کیرالا، مہاراشٹرا، دہلی اور آندھرا پردیش میں ہیں جن کی مالیت277.29 کروڑ روپے لگائی گئی ہے ۔ یہ اثاثہ جات، زرعی اراضیات ، کمرشیل پلاٹس، رہائشی عمارتوں ، کمرشیل کامپلکس پر مشتمل ہیں۔ بینک اکاونٹس میں22.69 کروڑ روپے بھی پائے گئے ۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے اپنے صحافتی اعلامیہ میں یہ بات بتائی ۔ہیرا گروپ کی بانی نوہیرا شیخ کے خلاف ملک کی کئی ریاستوں میں منی لانڈرنگ اور دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمات درج کئے جاچکے ہیں۔وہ شہر کی چنچل گوڑہ جیل میں قید ہیں۔

جواب چھوڑیں