یورانیم کی نکاسی کے فیصلہ سے دستبرداری ضروری

صدر پردیش کانگریس تلنگانہ این اتم کمار ریڈی نے جمعہ کو چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو سے مطالبہ کیا کہ وہ یورانیم کی نکاسی کے خیال کو فوری اثر کے ساتھ تر ک کردیں کیونکہ یورانیم کی نکاسی کے سبب اس علاقہ کے چنچو قبائیلیوں کی زندگیاں تباہ ہوجائیں گی ۔ این اتم کمار ریڈی نے چیف منسٹر کے سی آر کو کھلا مکتوب روانہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قبائلی علاقوں سے یورانیم نکاسی کے آئیڈیا کو ترک کردیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی اطلاعات انہیں ملی ہیں کہ مرکزی حکومت نے ناگرجنا ساگر کے لامبا پور اور ضلع ناگر کرنول کے امرآباد علاقہ میں یورانیم نکاسی کی اجازت دے دی ہے ۔ ایسی اطلاعات بھی مل رہی ہیں کہ یورانیم کی نکاسی کیلئے سروے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے ۔ انہوںنے چیف منسٹر کو بتایا کہ ریاست سے یورانیم کی نکاسی کیلئے یورانیم کا رپوریشن آف انڈیا نے این او سی جاری کردیا ہے ۔ اتم کمار ریڈی نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت کی پہل سے ریاست کے چنچو قبائلیوں میں خوف وہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

جواب چھوڑیں