راج ٹھاکرے سے ای ڈی کی 8 گھنٹے پوچھ گچھ

مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس)کے سربراہ راج ٹھاکرے آج جنوبی ممبئی میں واقع انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر میں حاضر ہوئے اور ان سے آٹھ گھنٹے پوچھ تاچھ کی گئی۔انہیں آئی ایل اینڈ ایف ایس معاملہ میں سمن جاری کیاگیاتھا۔اس علاقہ میں دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے ۔پولیس نے دادر شیوجی پارک سے جنوبی ممبئی۔میں فورٹ تک سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے ۔اس علاقے میں جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں اور مسلح پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایم این ایس کے سندیپ دیشپانڈے اور تھانے ایم این ایس رویندر مورے کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ممبئی میں میونسپل کارپوریشن کے تحت بیسٹ کی بسوں پر احتیاط کے طور پر آہنی جالی لگا دی گئی ہیں۔نونرمان سینا کے سنجے دھری کو بھی پکڑا گیاہے ۔راج ٹھاکرے کے ہمراہ ان کی اہلیہ شرمیلا ٹھاکرے اور بیٹا سمیت ٹھاکرے بھی جائیں گے ۔ایم این ایس لیڈر بلا نند گاونکر نے کہاکہ بی جے ۔پی کو سوچنا چاہیے کہ سیا ست میں۔کوئی بھی مستحکم نہیں۔رہتا ہے بلکہ ‘ساس بھی کبھی بہو رہتی ہے ۔’کے مترادف آنے جانے کا سلسلہ جاری رہتا ہے ۔راج ٹھاکرے کو ای ڈی کی نوٹس پر سخت ردعمل ظاہر کیا گیا بلکہ شیوسینا نے بھی اس کی مذمت کی ہے اور اسے سیاسی ہتھکنڈہ قرار دیا جارہا ہے ۔این سی پی اور کانگریس نے بھی بیان جاری کیا ہے کیونکہ لوک سبھا انتخابات کے دوران راج ٹھاکرے نے مودی اور شاہ کیخلاف مہم شروع کی تھی۔

جواب چھوڑیں