وکرم راٹھور ٹیم انڈیا کے نئے بیاٹنگ کوچ

سابق ٹسٹ کرکٹر وکرم راٹھورکوہندوستانی کرکٹ ٹیم کا نیا بیاٹنگ کوچ مقرر کیا جارہا ہے۔ایم ایس کے پرساد کی زیر قیادت بی سی سی آئی کی نیشنل سلکشن کمیٹی نے آج ممبئی میں ٹیم انڈیا کے سپورٹ اسٹاف کے تمام عہدوں کے ناموں کوقطعیت دیدی ہے۔کمیٹی نے سنجے بانگر کی جگہ جالندھر سے تعلق رکھنے والے50سالہ راٹھور کوٹیم انڈیا کا نیابیاٹنگ کوچ نامزد کیا ہے۔سلکشن کمیٹی میں پرساد کے علاوہ سرندیپ سنگھ‘گگن کھوڈا‘جتن اوردیوانگ گاندھی نے سابق فاسٹ بولر بھرت ارون کوبولنگ کوچ اورحیدرآباد کے سابق رنجی ٹرافی کرکٹر آر سریدھر کوفیلڈنگ کوچ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سلکشن کمیٹی نے پیرسے انٹرویو کا عمل شرعو کیااورچارروزتک سپورٹ اسٹاف کے عہدوں کیلئے78امیدواروں سے انٹرویو لئے اورانتخاب کاعمل آج شام عمل مکمل کرلیا۔کمیٹی مفادات کے ٹکراو کے ضمن میں رسمی امور کی تکمیل کے بعد منتخب کوچس کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔کمیٹی نے فزیوتھراپسٹ کیلئے ممبئی انڈینس کے سابق فزیو نتن پٹیل اورایڈمنسٹریٹیو مینجر کیلے گریش ڈونگرے کو منتخب کیا ہے۔

جواب چھوڑیں