ٹیم انڈیا کو ہلاک کرنے کا ای میل کرنے والاگرفتار

مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی اسکواڈنے ہندوستانی کرکٹ کھلاڑیوں کو ہلاک کرنے کی دھمکی دینے والے ملزم کوگرفتار کرلیاہے۔پولیس کے مطابق ملزم 19سالہ برج موہن داس بی ایس سی سال اول کا طالبعلم ہے اور وہ آسام کے موری گاوں ضلع کے شانتی پور گاوں کا رہنے والا ہے۔پولیس کے مطابق16اگست کوہندوستانی کرکٹ بورڈ کوای میل موصول ہوا تھا جس میں ٹیم انڈیا کے تمام کھلاڑیوں کو ہلاک کرنے کی دھمی دی گئی تھی۔بی سی سی آئی نے ای میل کے بعد اینٹی ٹیرارزم اسکواڈ (اے ٹی ایس ) مہاراشٹر سے رابطہ کیا جس نے تحقیقات کیں تو انکشاف ہوا کہ دھمکی آمیز برقی مراسلہ ریاست آسام سے بھجوایا گیا ہے۔ اے ٹی ایس نے آئی پی ایڈریس کی مدد سے ای میل بھیجنے والے ملزم برج موہن داس کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے بی سی سی آئی‘ پاکستانی کرکٹ بورڈ کے علاوہ دیگر ممالک کے بورڈس کو بھی دھمکی آمیز ای میل بھجوائی تھی۔ اے ٹی ایس نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں اسے 26 اگست تک کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا ہے۔اے ٹی ایس اسکواڈ نے بتایا کہ ملزم نے اپنے ذاتی لیاپ ٹاپ سے ای میل روانہ کیا تھا اوراس کے آئی پی ایڈریس کے ذریعہ اس کا سراغ لگایا گیا۔

جواب چھوڑیں