سال کے چوتھے اور آخری گرانڈ سلام کی تیاریاں مکمل

امریکی شہر نیویارک میں سال کے چوتھے اور آخری گرانڈ سلام کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اسٹار ٹینس کھلاڑی نوویک جاکووچ اور ناؤمی اوساکا اپنے اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کیلئے اسٹار کھلاڑیوں کا نیویارک آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ سربیا سے تعلق رکھنے والی نوواک جاکووچ اور جاپان کی ٹینس اسٹار ناؤمی اوساکا نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ مینس ڈبلز مقابلوں میں مائیک برائن اور جیک ساک پر مشتمل امریکی جوڑی اپنا اعزاز برقرار رکھنے کیلئے میدان میں اترے گی۔ ایونٹ میں آخری گرانڈ سلام میں مینس سنگلز، ویمنس سنگلز، مینس ڈبلز‘ ویمنس ڈبلز اور مکسڈ ڈبلس کے بشمول دیگر سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ ٹورنامنٹ کا 139 واں ایڈیشن 26 اگست سے نیویارک میں شروع ہوگا جو 8 ستمبر تک جاری رہے گا۔ ایونٹ ٹینس کے ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا۔ یہاں پر دنیا کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کیلئے جنگ کریںگے۔ ٹورنامنٹ کیلئے رقم 4 کروڑ 28 لاکھ 60 ہزار ڈالر (تقریباً ساڑھے 6 ارب روپے) رکھی گئی ہے۔ جیتنے والے کو انعامی رقم 38 لاکھ 50 ہزار ڈالر ملے گی۔ ہارنے والے کو 19 لاکھ ڈالر ملیںگے۔ سیمی فائنل میں پہنچنے والے پلیئر کو 9 لاکھ 60 ہزار ڈالر ملیں گے۔ کوارٹر فائنل میں پہنچنے والے کھلاڑی 5 لاکھ ڈالر اکاؤنٹ میں منتقل کریںگے۔منتظمین نے بتایا کہ تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔

جواب چھوڑیں