سری لنکا کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ سلکٹرس نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لینے والی ٹیم کے 9 کھلاڑیوں کو اسکواڈ سے باہر کردیا ہے۔ باہر ہونے والے کھلاڑیوں میں اسٹار آل رائونڈر تھیسارا پریرا بھی شامل ہیں۔ تجربہ کار کھلاڑی دنیش چندیمل اور لہیرو تھریمانے بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ ٹاپ آرڈر بلے باز دانوشکا گناتھیلکا سلکٹرس کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہے۔ گنا تھیلکا نے جنوری 2019 میں آخری مرتبہ سری لنکا کی نمائندگی کی تھی۔ تجربہ کار فاسٹ بولر لست ملنگا ٹیم کی قیادت جاری رکھیںگے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز نیروشن ڈکویلا ان کے نائب ہوںگے۔ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میاچس کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا مقابلہ یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کا دوسرا میاچ 3 ستمبر کو جبکہ تیسرا اور آخری مقابلہ 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹسٹ جاری ہے۔ اسکواڈ اس طرح ہے۔ لست ملنگا ( کپتان)‘ نیروشن ڈکویلا (نائب کپتان)‘ اویشکا فرنانڈو‘ کوسال جنیتھ پریرا‘ دانوشکا گناتھیلکا‘ کوسال منڈس‘ شیہان جیاسوریا‘ داسون شاناکا‘ ونیدو ہسارنگا‘ اکیلا دھننجیا‘ لکشن سنداکن‘ ایسورو اوڈننا ‘ کاسون رجیتھا‘ لہیرو کمارا‘ لہیرو مدوشانکا۔

جواب چھوڑیں