اسمبلی سیشن 22ستمبر تک چلانے بی اے سی اجلاس میں فیصلہ

 بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی جانب سے اسمبلی بجٹ اجلاس کے دورانیہ کو قطعیت دے دی گئی۔ بی اے سی اجلاس میں بجٹ اجلاس کو 22ستمبر تک چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ 15اور 16ستمبر کو بجٹ پر مباحث ہوں گے۔ 16ستمبر کو چیف منسٹر بجٹ پر جواب دیں گے۔ 17ستمبر کو اسمبلی میں مطالبات زر کے متعلق مختلف بلز پر مباحث ہوں گے اور 22ستمبر کو تلنگانہ تصرف بل پر مباحث ومنظوری کے بعد بجٹ اجلاس کا اختتام عمل میں آئے گا۔ بجٹ اجلاس اتوار کے دن بھی منعقد ہوگا۔ اسپیکر اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی کی زیر صدارت منعقدہ بی اے سی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر ٹی پدما رائو گوڑ‘ قائد ایوان وچیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو‘ سی ایل پی قائد بھٹی وکرامارکہ‘ وزیر فینانس ٹی ہریش رائو‘ وزیر بی سی ویلفیر وسیول سپلائز گنگولا کملاکر‘ چیف وھپ اسمبلی ڈی ونئے بھاسکر اور دیگر شریک تھے۔

جواب چھوڑیں