رافیل ندال چوتھی مرتبہ یو ایس اوپن چمپئن

اسپین کے ٹینس اسٹار کھلاڑی رافیل ندال نے روس کے ڈینل میڈویڈو کو ہراکر ریکارڈ چوتھی مرتبہ یو ایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے مابین سنسنی خیز فائنل کھیلا گیا جس میں کبھی رافیل ندال کا پلڑا بھاری رہا تو کبھی میڈویڈو میچ میں اپنی پوزیشن مضبوط بناتے دکھائی دیئے۔ تاہم وہ آخری سیٹ میں اپنا بہتر کھیل برقرار نہیں رکھ پائے جس کی وجہ سے رافیل ندال نے آسان جیت اپنے نام کرلی۔ اس میچ میں فتح کے ساتھ رافل نڈال 19 گرانڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ میچ کے اختتام پر بات کرتے ہوئے رافیل نڈال نے کہاکہ یہ ایک حیرت انگیز فائنل تھا۔ ایسا لگتا تھاکہ میرا میچ اپنے ساتھ ہی ہے، یہ میرے ٹینس کیریر کی سب سے جذباتی رات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فتح میرے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایک مرحلے پر میچ انتہائی مشکل ہوگیا تھا اور اسی طرز کے فائنل اس ٹورنامنٹ کی وقعت کو بڑھاتے ہیں۔

جواب چھوڑیں