عمران خان کے بیٹے بھی کرکٹ کھیلنے لگے

پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کی پاکستان کرکٹ کیلئے خدمات سے متعلق کون نہیں جانتا تاہم اب ایسا محسوس ہوتاہے کہ کھیل کیلئے ان کی یہ محبت اب ان کے بچوں میں بھی منتقل ہورہی ہے۔ عمران خان کے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان کو حال ہی میں انگلینڈ کے ایک میدان پر کھیلتے ہوئے دیکھاگیا جہاں کرکٹ کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ عمران خان کی پہلی اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بیٹوں کی کرکٹ کھیلتے ہوئے تصاویر شیئر کیں۔ سلیمان ورلڈکپ 2019 کے دوران پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ کا میچ بھی دیکھنے بھی گئے تھے۔ عمران خان کے بیٹے شوق کے ہاتھوں مجبور ہوکر کرکٹ کھیلنے گئے تھے یا مستقبل میں بین الاقوامی معیار کا کرکٹر بننا چاہتے ہیں؟ یہ تو وقت ہی بتائے گا تاہم ان کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

جواب چھوڑیں