ممبئی کے امول مزمدار جنوبی افریقہ بیاٹنگ کوچ مقرر

ممبئی کے سابق اسٹار بلے باز امول مزمدار کو ہندوستان کے خلاف ہونے والی 3 میاچس کی ٹسٹ سیریز کیلئے جنوبی افریقہ کا عارضی بیاٹنگ کوچ مقرر کیاگیاہے۔ ساوتھ افریقہ کرکٹ نے آج اس بات کی تصدیق کی۔ مزمدار نے 1994 میں ہریانہ کے خلاف اپنے فرسٹ کلاس کیریر کی شروعات کی تھی۔ انہوں نے اپنے کیریر میں 11167 رن اسکور کئے۔ وہ رانجی ٹرافی کی تاریخ میں زیادہ رن بنانے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔ مزمدار جنہوں نے 2014 میں فرسٹ کلاس کرکٹ سے سبکدوشی اختیار کی تھی‘ مختلف ٹیموں کی کوچنگ انجام دے چکے ہیں۔ انہیں بی سی سی آئی کے علاوہ کرکٹ آسٹریلیا کا بھی کوچنگ سرٹیفکٹ حاصل ہے۔ وہ آئی پی ایل فرنچائز راجستھان رائیلس کے بیاٹنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ہندوستان کی انڈر۔19 اور انڈر 23 ٹیموں کو بھی کوچنگ دے چکے ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر انہوں نے نیدرلینڈز کی بھی کوچنگ کی۔ کرکٹ ساوتھ افریقہ کے کارگزار ڈائرکٹر آف کرکٹ نے کہاکہ مزمدار ہمارے لئے بہترین پسند ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزمدار کی مدد سے ہمارے کھلاڑی ہندوستانی اسپنرس کے خلاف اپنی خامیوں پر قابو پانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم ہندوستان کے خلاف 3 ٹسٹ میاچس وشاکھاپٹنم‘ پونے اور رانچی میں کھیلے گی۔ پہلا ٹسٹ 2 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

جواب چھوڑیں