وزارت سے کم عہدہ نہیں چاہیئے:نرسمہا ریڈی

سابق ریاستی وزیر داخلہ حکمراں جماعت ٹی آر ایس کے رکن قانون ساز کونسل این نرسمہا ریڈی نے آج چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو پر سنسنی خیز الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر نے ان سے جو وعدے کئے تھے وہ ان وعدوں پر عمل آوری نہیں کر رہے ہیں۔ این نرسمہا ریڈی نے آج اسمبلی لابی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو نے انہیں سال 2018کے اسمبلی انتخابات میں حلقہ مشیر آباد سے بحیثیت ٹی آر ایس امیدوار حصہ نہ لینے کی ہدایت دی تھی۔ انہوں نے ٹی آر ایس کے اقتدار پر فائز ہونے کے بعد ریاستی کابینہ میں شامل کرنے کا وعدہ کیا تھا اور کے سی آر نے ریڈی کے داماد سرینواس ریڈی کو ایم ایل سی بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر انہیں ٹی ایس آر ٹی سی کا چیرمین بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سابق میں وزیر داخلہ رہ چکے ہیں۔ وہ ریاستی وزیر سے کمترعہدہ قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا شمار ٹی آر ایس کے بانیوں میں ہوتا ہے اور وہ اس پارٹی کے اہم قائد ہیں۔

جواب چھوڑیں