پاکستان میں مسعود اظہر کی ’’ خفیہ طورپر رہائی‘‘؟

 ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اب جبکہ کشیدگیاں بڑھ گئی ہیں‘ پاکستان نے جیش محمد تنظیم کے صدر مولانا مسعود اظہر کو احتیاطی تحویل سے ’’ خفیہ طورپر رہا کردیا ہے‘‘ تاکہ وہ ( مسعود اظہر) دہشت گردی کاروائیاں کرے جبکہ دیگر دہشت گرد تنظیمیںبھی کھلے عام سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ نیوز۔18 نے یہ اطلاع دی۔ ہندوستان ٹائمز کی اطلاع کے بموجب 2عہدیداروں نے بتایاکہ انٹلیجنس بیورو نے راجستھان کے قریب سرحد پار زائد پاکستانی سپاہیوں کی تعیناتی کے بارے میں حکومت کو چوکس کردیا ہے۔ مذکورہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے مرکز کے اقدام کے جواب میں اسلام آباد‘ آنے والے دنوں میں‘ سیالکوٹ۔ جموں اور راجستھان سیکٹر س میں ’’ایک بڑی کاروائی‘‘ کا منصوبہ بنارہا ہے۔ گذشتہ جمعہ کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے جموں وکشمیر میں ہندوستان کے اقدامات کا ’’ مکمل ترین امکانی جواب‘‘ دینے کی دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ کوئی مابعد ’’ تباہی‘‘ ہوتی ہے تو اُس کیلئے عالمی برادری ذمہ دار ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *