پب جی کے عادی ایک نوجوان نے اپنے باپ کا سرقلم کردیا

پلیئر انونس بیاٹل گراؤنڈس( پب جی ) کے عادی ایک 21سالہ نوجوان نے اپنے باپ کو ‘ مبینہ طورپر اِس لئے ہلاک کردیا اور اُس کا سرقلم کردیا کہ اُس نے ( باپ نے ) موبائیل فون پر مسلسل‘ پب جی کھیلنے کے ‘ اپنے بیٹے کی حرکت پر اعتراض کیا تھا۔ مذکورہ واردات آج علی الصبح لگ بھگ 4:30 بجے موضع ککٹی میں پیش آئی۔ پولیس نے مذکورہ نوجوان کیخلاف اپنے باپ(61 سالہ) کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ مذکورہ نوجوان پب جی کھیلنے کا عادی ہوگیا تھا اور اپنے باپ کے بار بار انتباہ دینے پر جھنجھلا اُٹھا تھا۔ اُس نے اپنی ماں کے کمرہ کو باہر سے مقفل کرنے کے بعد چھری سے اپنے باپ پر حملہ کرکے اُسے ہلاک کردیا۔

جواب چھوڑیں