پولارڈ کو محدود اوورس کی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ

کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) نے اسٹار آل رائونڈر کرن پولارڈ کو محدود اوورس کی ٹیم کا کپتان مقرر کیاہے۔ ورلڈکپ میں انتہائی ناقص مظاہرہ کے بعد ہندوستان کے خلاف 3 میاچس کی سیریز میں مکمل صفائے کے بعد کرکٹ بورڈ نے ونڈے کپتان جیسن ہولڈر اور ٹی ٹوئنٹی کپتان کارلوس براتھویٹ کو قیادت سے برخواست کرتے ہوئے پولارڈ کو دونوں فارمیٹس کی قیادت سونپنے کا فیصلہ کیاہے۔ اطلاع کے مطابق یہ فیصلہ ہفتہ کو کرکٹ ویسٹ انڈیز کے بورڈ آف ڈائرکٹرس کے 2 روزہ اجلاس کے دوران لیاگیا۔ 32 سالہ پولارڈ نے ویسٹ انڈیز کیلئے آخری ونڈے 2016 میں کھیلاتھا جبکہ انہیں ورلڈکپ کیلئے محفوظ کھلاڑیوں میں رکھاگیاتھا۔ پولارڈ نے ابھی تک 101 ونڈے میاچس میں حصہ لیتے ہوئے 2289 رن بنائے ہیں جس میں 3 سنچریاں اور 9 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انہوں نے 50 وکٹس بھی حاصل کئے ہیں۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کو 10 ٹیموں پر مشتمل ورلڈکپ میں نواں مقام حاصل ہوا تھا ۔

جواب چھوڑیں